25 جولائی 2014 - 12:50
جلد از جلد منصفانہ جنگ بندی قائم کی جائے; خالد مشعل

خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسینی عوام، غزہ میں منصفانہ جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسینی عوام، غزہ میں منصفانہ جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ خالد مشعل نے بی بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد منصفانہ جنگ بندی قائم ہو اور ساتھ ہی غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے ۔ مشعل نے کہا کہ میں اقوام متحدہ اور مغربی ملکوں سے یہی اپیل کروں گا کہ وہ غزہ آئیں اور یہاں کے عوام سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہيں ۔ دوسری جانب فلسطین کے سینئر مذاکرات کار صائب عریقات نے سی این این ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ تمام فلسطینی اس بات پر زور دے رہے ہيں کہ غزہ کا محاصرہ اور جنگ بندی دونوں ساتھ ساتھ ختم ہو لیکن جب تک اسرائيل کا محاصرہ جاری رکھے گا یہ تنازعہ بدستور جاری رہے گا ۔ صائب عریقات نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور محمود عباس کے ساتھ تبادلۂ خیال کے باوجود ابھی تک جنگ بندی کے لئے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا ہے اور اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کرگئی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲